”پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں “بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

”پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں “بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹ ...
”پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں “بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس سے قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹ گھڑنے شروع کردئیے ۔بھارتی فوجی کمانڈر ایس کے سینی نے واویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر کریک میں بھارتی فوج نے خالی کشتیاں تلاش کی ہیں، ہم سیکیورٹی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔بھارتی فوج نے الرٹ بھی جاری کر دیا، کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔اس سے چند ہفتے قبل بھی بھارتی فوج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا کہ پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں گھس سکتے ہیں اور اس سلسلے میں گجرات میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تجزیہ کار حارث نواز کا کہنا ہے کہ بھارت جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے ضرور کوئی ڈراما کرے گا، بھارت نے جان بوجھ کر فلیگ آپریشن کی بات کی ہے۔دفائی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے کہا کہ بھارت سفارتی، معاشی اور فوجی محاذ پر ہر طریقے سے پاکستان کو دباو¿ میں لانا چاہتا ہے۔

مزید : قومی