کربلا میں بڑا حادثہ پیش آگیا ،درجنوں عزادار جاں بحق ،سو سے زائد زخمی

کربلا میں بڑا حادثہ پیش آگیا ،درجنوں عزادار جاں بحق ،سو سے زائد زخمی
کربلا میں بڑا حادثہ پیش آگیا ،درجنوں عزادار جاں بحق ،سو سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پربڑا حادثہ پیش آگیا جس کے باعث درجنوں افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کربلا میں پل گرنے سے بھگدڑ میچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد کی ہلاکت اور 100 سے زائد کے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر لاکھوں افراد کربلا میں پہنچ کر ماتم اور عزاداری کرتے ہیں جبکہ مختلف مجالس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔