جج ارشد ملک کی ویڈیو سے نواز شریف کے وکلا کوکوئی فائدہ نہیں ہوسکے گا ، سلیم صافی کا دعویٰ

جج ارشد ملک کی ویڈیو سے نواز شریف کے وکلا کوکوئی فائدہ نہیں ہوسکے گا ، سلیم ...
جج ارشد ملک کی ویڈیو سے نواز شریف کے وکلا کوکوئی فائدہ نہیں ہوسکے گا ، سلیم صافی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کو العزیزیہ ریفرنس میں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سپریم کورٹ نے جو قدغنیں لگا دی ہیں اس کے بعد ممکن نہیں کہ نواز شریف اور ان کے وکلا ءکو کوئی فائدہ ہوسکے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ڈیل کے حوالے سے مجھے تفصیلات کا علم نہیں ہے لیکن جو موجودہ نظام ہے اس کا چلنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نتیجہ تک پہنچا ہوں کہ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کو العزیزیہ ریفرنس میں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سپریم کورٹ نے جو قدغنیں لگا دی ہیں اس کے بعد ممکن نہیں کہ نواز شریف اور ان کے وکلا ءکو کوئی فائدہ ہوسکے ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اب اس ویڈیو کا عدالت میں پیش کرنا ناممکنات میں سے ہوگیا ہے ۔ البتہ جج کے بیانات اورحلف نامے کی ویلیو ضرور ہے جس کو نواز شریف کے وکلا اور کوئی پارٹی بھی ریکارڈ کاحصہ بناسکتی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...