”ٹرمپ جتنا بھی ٹرمپ ہے,وہ سپر پاور کا صدر ہے کوئی عارف علوی نہیں ہے “، حسن نثار کا امریکی صدر کے بیان پر غور کرنے کا مشورہ

”ٹرمپ جتنا بھی ٹرمپ ہے,وہ سپر پاور کا صدر ہے کوئی عارف علوی نہیں ہے “، حسن ...
”ٹرمپ جتنا بھی ٹرمپ ہے,وہ سپر پاور کا صدر ہے کوئی عارف علوی نہیں ہے “، حسن نثار کا امریکی صدر کے بیان پر غور کرنے کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ ٹرمپ جتنا بھی ٹرمپ ہے وہ ایک سپر پاور کا صدر ہے وہ کوئی عارف علوی نہیں ہے، وہ مسئلہ کشمیر کوحل کرنا چاہے تو کرے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ کھچڑ ی ، پلاﺅ اوربریانی کی بہت سے دیگیں ہلکی آنچ پر چڑھی ہوئی ہیں ۔ ان کے اترنے کا انتظار کریں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بیان سنجیدہ ہی ہوتے ہیں ، یہ ہمارے جیسے ملک جن کو تیسری دنیا یا ترقی پذیر ملک کہا جاتاہے ، مسخرے بازی یہاں ہی ہوتی ہے ۔ امریکہ اور ویسٹ میں سیاسی بیان سنجیدہ ہی ہوتے ہیں اور غیر سنجیدگی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے اس بیان کا کسی نے نوٹس ہی نہیں لیاجس میں اس نے کہا کہ حالات پر جو ہمارا کنٹرول اور کمانڈ ہے اس میں میں کوئی بھی مداخلت برداشت نہیں کروں گا ۔ انہوں نے کہا ٹرمپ جتنا بھی ٹرمپ ہے وہ ایک سپر پاور کا صدر ہے وہ کوئی عارف علوی نہیں ہے ۔ وہ مسئلہ کشمیر کوحل کرنا چاہے تو کرے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...