”اگر حکومت نے یہ کام کیا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کا کرفیو نہ ہو تا “سراج الحق حکومت پر برس پڑے

”اگر حکومت نے یہ کام کیا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کا کرفیو نہ ہو تا “سراج ...
”اگر حکومت نے یہ کام کیا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کا کرفیو نہ ہو تا “سراج الحق حکومت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب رہی ہے،حکومت نے کشمیریوں کے لیے عملی قدم اٹھایا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کرفیو نہ رہتا۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دھکا دینا کبڑے کو ٹانگ مارنے کے مترادف ہو گا، کشمیری کرفیو میں دم توڑ رہے ہیں، مگر حکمران آنیوں جانیوں میں لگے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ شہادتِ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی قربانی پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی ہے۔

مزید :

قومی -