کیا نواز شریف کو جیل میں پنجاب حکومت کی پیشکش کی گئی ہے؟ تجزیہ کار محمل سرفراز نے بڑی دعویٰ کردیا

کیا نواز شریف کو جیل میں پنجاب حکومت کی پیشکش کی گئی ہے؟ تجزیہ کار محمل ...
کیا نواز شریف کو جیل میں پنجاب حکومت کی پیشکش کی گئی ہے؟ تجزیہ کار محمل سرفراز نے بڑی دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ ن لیگ سے ڈیل کی اطلاعات موجود ہیں ، بڑی بڑی شخصیات نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرکے ان کو پنجاب کی حکومت کی پیشکش کی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ ڈیل کی اطلاعات آرہی ہیں ، میری اطلاع کے مطابق نواز شریف سے جیل میں بڑی بڑی شخصیات ملی ہیں اور ان کو مختلف پیشکشوں کے ساتھ یہ بھی کہا گیاکہ آپ کو پنجاب کی حکومت بھی دی جاسکتی ہے۔

محمل سرفراز کا کہنا تھاکہ جیل میں نواز شریف ابھی تک ان پیشکشوں کو نہیں مانا اور ان کا مطالبہ ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کروائے جائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...