سمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے روکنے پر بد بخت بیٹے نے اپنے بوڑھے باپ کو ایسے سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا کہ آپ کی روح بھی کانپ جائے گی

سمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے روکنے پر بد بخت بیٹے نے اپنے بوڑھے باپ کو ایسے ...
سمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے روکنے پر بد بخت بیٹے نے اپنے بوڑھے باپ کو ایسے سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا کہ آپ کی روح بھی کانپ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیلگاوی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست کرناٹک میں ناخلف اور بد بخت بیٹے نے سمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے منع کرنے پر اپنے 60 سالہ بوڑھے پولیس افسر باپ کو قتل کر دیا ،قتل کے بعد بھی سفاک بیٹے کا غصہ کم نہ ہوا تو اپنے باپ کی لاش کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ جان کر آپ کی بھی روح کانپ جائے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے کرتھاتھی گاؤں میں 25 سالہ رگھو ویر سمارٹ فون استعمال کرنے کے ’نشے ‘ کی لت میں مبتلا تھا ،رگھو ویر کا والد پولس ملازم اور تین ماہ قبل ہی پولیس سروس سے ریٹائرڈ ہوا تھا ،رگھو ویر ہر وقت موبائل فون کے ساتھ چمٹا رہتا تھا جس پر اس کا والد اسے مسلسل ٹوکتا رہتا تھا ،ایک روز قبل رگھو ویر نے باپ کی مسلسل روک ٹوک سے تنگ آتے ہوئے غصے میں آ کر ہمسایوں کی کھڑکی پر پتھر مار کر  شیشہ توڑ دیا تھا جس پر ہمسایوں نے پولیس کو بلا لیا تھا تاہم رگھو ویر کی والد کی معذرت پر پولیس ملزم کو تنبیہ کر کے واپس لوٹ گئی تھی ۔آج جب رگھوویر کےوالد نےاسےڈانٹا اورموبائل استعمال کرنے سے منع کیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا ،پہلے اس نے اپنی ماں کو ایک کمرے میں بند کیا اور پھر دوسرے کمرے میں موجود اپنے والد کو قتل کر دیا ،جان سے مارنے پر بھی سفاک ملزم کا غصہ کم نہ ہواتو اس نے کلہاڑا لے کر اپنے باپ کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ،دوسرے کمرے میں قید والدہ نے اپنے موبائل سے ہمسایوں کو اطلاع کر دی جنہوں نے فوری پولیس کو بلا لیا تاہم پولیس کے آنے تک ملزم اپنے باپ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں کامیاب  ہو چکا تھا ۔پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -