نواز شریف اور مریم کو بیگم کلثوم نواز کی برسی میں شرکت کی اجازت دی جائے:ڈاکٹر آصف کرمانی

نواز شریف اور مریم کو بیگم کلثوم نواز کی برسی میں شرکت کی اجازت دی جائے:ڈاکٹر ...
نواز شریف اور مریم کو بیگم کلثوم نواز کی برسی میں شرکت کی اجازت دی جائے:ڈاکٹر آصف کرمانی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے حکومت سے مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو کل بیگم کلثوم صاحبہ کی برسی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی برسی پر  سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر ، بلند حوصلہ، اعلی تعلیم یافتہ اور نیک سیرت خاتون تھیں،انہیں کبھی شکائیت کرتے یا اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا،بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت اُنکی تربیت میں شامل تھا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف آمریت کو سب سے پہلے چیلنج کیا،اُنکی پارٹی اور جمہوریت کے لئے نمایاں خدمات ہیں،اللہ تعالی اُنکے درجات بلند کرے ،انہوں نے کہا کہ کل بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی پہلی برسی ہے لہذا حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور  ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بیگم صاحبہ کی برسی میں شرکت کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 11 ستمبر کو سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن کے مقامی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی تھیں ،جب بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا ،اس وقت میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم اور کیپٹن(ر)صفدر جیل میں تھے تاہم حکومت نے انہیں بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لئے پہلے 12 گھنٹے بعد ازاں تین دن کے لئے پیرول پر رہا کر دیا تھا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...