”ثاقب نثار ٹھیک کہتے تھے “، علی نواز اعوان نے سابق چیف جسٹس کے بیان کی تائید کردی

”ثاقب نثار ٹھیک کہتے تھے “، علی نواز اعوان نے سابق چیف جسٹس کے بیان کی تائید ...
”ثاقب نثار ٹھیک کہتے تھے “، علی نواز اعوان نے سابق چیف جسٹس کے بیان کی تائید کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے صحیح کہا تھا کہ یہ سیسلین مافیا کی طرح کام کرتے ہیں ،ماضی میں شہباز شریف بھی ملک قیوم کوفون کرتے رہے ہیں

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے مافیا کی طرح اس ملک پر حکومت کی ہے، ماضی میں شہباز شریف بھی ملک قیوم کوفون کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں ثبوت کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے صحیح کہا تھا کہ یہ سیسلین مافیا کی طرح کام کرتے ہیں ۔

علی نواز کا کہناتھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جو فیصلہ آپ کے خلاف آئے تو آپ اس کو تسلیم نہ کریں، عدالتوں کا کام ہے کہ ثبوتوں کے مطابق فیصلے کریں۔

مزید : قومی


loading...