”ارشد ملک نے یہ کام اس وقت کیا جب ہم نے ویڈیو دکھائی “سینیٹر جاوید عباسی نے جج کے بیان پر وضاحت کردی

”ارشد ملک نے یہ کام اس وقت کیا جب ہم نے ویڈیو دکھائی “سینیٹر جاوید عباسی نے ...
”ارشد ملک نے یہ کام اس وقت کیا جب ہم نے ویڈیو دکھائی “سینیٹر جاوید عباسی نے جج کے بیان پر وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر جاید عباسی نے کہا ہے جج ارشد ملک نے حلف نامہ تب دیا جب ہم نے ویڈیو دکھائی کہ جج صاحب یہ کام کرتے تھے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جج کے حلف نامے کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ میں گیا اور سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے جج کی وجہ سے پاکستان میں ساری عدلیہ کی سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جج نے یہ بات اس وقت کی ہے جب ہم نے یہ ویڈیو دکھائی کے یہ جج صاحب یہ کام کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر جج ارشد ملک پر دباﺅ تھا تو وہ جاکر سپریم کورٹ میں بتادیتے کہ مجھے پر اس طرح دباﺅ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے اپنی باتیں سامنے آنے کے بعد وہ حلف نامہ دیا ہے جس سے پتہ چلتاہے اب جج صاحب نے اپنے آپ کوبچانے کیلئے یہ حلف نامہ دیاہے ، اب ان کے کسی پر لگائے جانے والے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...