ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے،مولانا فضل الرحمان ذاتی انا کی خاطر مذہب کارڈ کھیلنے سے گریز کریں:اسد قیصر

ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے،مولانا فضل الرحمان ذاتی انا کی ...
ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے،مولانا فضل الرحمان ذاتی انا کی خاطر مذہب کارڈ کھیلنے سے گریز کریں:اسد قیصر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہقومی اسمبلی میں سب مسلمان ہیں اور ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے،مولانا فضل الرحمان ذاتی انا کی خاطر مذہب کارڈ کھیلنے سے گریز کریں تو مناسب ہوگا،مولانا فضل الرحمن کا کوئی سیاسی مسئلہ ہے تو وہ سڑکوں پر ضرور نکلیں لیکن مذہبی کارڈ کھیلنے اور مدارس کے بچوں کو احتجاج میں شریک کرنے سے گریز کریں۔

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے پروگرام’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی خاطر اسلامی ممالک میں وفود بھیج رہی ہے جن میں تمام پارٹیوں کے اراکین شامل ہوں گے، 5 اگست کے بعد ایران، ترکی، ملائیشیا اور دیگر ممالک کی پارلیمان سے رابطہ کیا تھا جہاں سے مثبت جواب ملا،اگر اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عمل نہیں کرتا تو یہ اپنی ساکھ خراب کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان جنگ کے اثرات بھگت چکا ہے، افغانستان میں امن ہوگا تو دنیا میں امن ہوگا،افغانستان میں قیام امن کے لئےامریکہ کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ یہاں سے نکل جائے کیونکہ یہ جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ  صادق سنجرانی مقبول اور باوقار چیئرمین ہیں، تمام سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا ہے،سینیٹ کی وجہ سے قانون سازی میں روکاٹ آرہی ہے اور ہم ان کے ساتھ بات کریں گے کہ پارلیمنٹ کی عزت برقرار رکھنا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے تشدد سے ہلاکتوں کے معاملے پر  پارلیمان کی تمام جماعتوں سے بات کی جائے گی اور ہم اصلاحات لانے کا بڑا پروگرام بنا رہے ہیں جبکہ سانحہ ساہیوال پر بھی جلد رپورٹ طلب کرکے پتا چلائیں گے کہ معاملہ کی تفتیش کہاں تک پہنچی ہےَ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں مؤثر قانون سازی کی جاسکے،اپوزیشن کی بڑی قیادت جیل میں ہے جس کے سبب اسمبلی کے معاملات میں بھی مشکلات آرہی ہیں۔

مزید : قومی


loading...