مذاکرات کی منسوخی پر طالبان نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی

مذاکرات کی منسوخی پر طالبان نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی
مذاکرات کی منسوخی پر طالبان نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی

  


دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کے بعد طالبان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت ہو یا لڑائی ،مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے ،مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق افغان امن مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد افغانستان میں امریکی افواج اور طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ طالبان نے شمالی صوبے تخار کے ایک اور ضلع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دس دنوں میں ہزاروں طالبان مارے جا چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے بات چیت کا راستہ بند کیا ، اب لڑائی کا راستہ ہی باقی بچا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...