مبشر لقمان نے رانا ثنا ءاللہ کی صحت سے متعلق تشویشنا ک خبردیدی

مبشر لقمان نے رانا ثنا ءاللہ کی صحت سے متعلق تشویشنا ک خبردیدی
مبشر لقمان نے رانا ثنا ءاللہ کی صحت سے متعلق تشویشنا ک خبردیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف  تجزیہ کار اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ کی جیل میں طبیعت بہت خراب ہے ، علاج ان کاحق ہے ، ان کو بھی علاج کروانے کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے جس طرح نواز شریف کورہا کیا گیا تھا ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ میں خود ایک کیس کو اسلام آباد میں بھگت رہا ہوں ، اس کیس میں جب میں دوپیشیوں پر نہ جاسکوں تو میرے وارنٹ نکل آتے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ ویڈیو سکینڈل میں جب اچانک تین لوگوں کے نام نکالے جاتے ہیں تواس پر حیرانی ہوتی ہے،اس کیس کا جو پراسس ہوا ہے اس میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی ، ویڈیو والے بیان کا کوئی فرانزک نہیں کروایا گیا ، اس پر بہت حیرانی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر کیس کو اس کے میرٹ پر دیکھنا پڑتاہے ، مجھے تشویش اس بات پر ہے کہ ہمارے کچھ فیصلے ایسے آرہے ہیں جن کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں کہ یہ کس قسم کے فیصلے ہورہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جواصل کیس ہے ، اس میں تو جج صاحب نے ان کو بری کردیا تھا ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رانا ثناءاللہ کی جیل میں طبیعت بہت خراب ہے ، علاج ان کاحق ہے ،ان کو بھی علاج کروانے کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے جس طرح نواز شریف کورہا کیا گیا تھا ۔انہوں نےکہا کہ میں نے اپنے ذرائع سے پتہ کروایا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت  بہت خراب ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...