بھارت جنگی ماحول پیدا کرکے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانا چاہتا ہے،انڈیا نے ہمیشہ کھیل کو سیاست کے لیے استعمال کیا:جنرل (ر)امجد شعیب

بھارت جنگی ماحول پیدا کرکے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانا چاہتا ...
بھارت جنگی ماحول پیدا کرکے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانا چاہتا ہے،انڈیا نے ہمیشہ کھیل کو سیاست کے لیے استعمال کیا:جنرل (ر)امجد شعیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہبھارت نے ہمیشہ کھیل کو سیاست کے لیے استعمال کیا ہے، بھارت جنگی ماحول پیدا کرکے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانا چاہتا ہے،مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب کا کہنا تھا کہبھارت نے ہمیشہ کھیل کو سیاست کے لیے استعمال کیا ہے، بھارت نے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کا حصہ نہ بنانے کی بھی بات کی تھی اور اب بھی یہ کرنے کا یہی مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی ماحول پیدا کرکے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانا چاہتا ہے،حالیہ اقدامات سےبھارت کی عالمی سطح پر بدنامی ضرور ہوئی ہے لیکن بات اس حد تک نہیں پہنچی کہ ہندوستان اپنے اقدامات واپس لے۔انہوں نے کہا کہمولانا فضل الرحمان اس وقت جس طرح کی سیاست کررہے ہیں اس میں بڑی سیاسی جماعتیں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہتی کیونکہ پرامن احتجاج کا پہلے بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور نہ ہی اب نکل سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد