انصاف کے حصول کیلئے کسی شہری کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں، شاہد بٹ
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی ایس پی سٹی سرکل نارووال شاہد بٹ نے کہا ہے کہ انصاف کی خاطر تمام لوگوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈی ایس پی سٹی سرکل نارووال شاہد بٹ نے کہا کہ انصاف کی خاطر تمام لوگوں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔ نارووال سرکل سٹی کی کی حدود میں جرائم کا خاتمہ کرونگا۔ جرم سے نفرت ہے انسان سے نہیں، میرے سرکل میں موجود تھانوں میں ہر شخص کو عزت ملے گی۔جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر تعینات ہوں کسی شہری کو انصاف کے حصول کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کوئی بھی مجھے سے مل کر اپنی درخواست کی شنوائی کروا سکتا ہے ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل نارووال شاہد بٹ کے آفس میں آنیوالے سائلین نے کہا کہ ڈی ایس پی شاہد بٹ کا ان سے اچھے رویہ سے گفتگو کرنا ہی ان کا اعتماد بڑھا دیتا ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا اگر یہ خوبی ہر ایس ایچ او اور دیگر چھوٹے افسران میں موجود ہو اور اس کی سب کو خاص تربیت دی جائے تو عوام کے مسائل بہتری سے حل ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ سائلین کا کہنا تھا کہ اگر ڈی ایس پی شاہد بٹ جیسے پولیس افسران ہوں تو عوام سالہا سال ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں جانے کی بجائے تھانوں میں ہی ایک دوسرے کے ساتھ درپیش مسائل حل کر لیں گے کیونکہ ایسے افسران کی حکمت عمل سے ہی جرائم کنڑول ہوتے ہیں اور معاشرہ امن کا گہوارہ بن جاتا ہے۔