برطانوی پارلیمنٹ میں قبل ازوقت انتخابات کی قرارداد دوسری مرتبہ مسترد

برطانوی پارلیمنٹ میں قبل ازوقت انتخابات کی قرارداد دوسری مرتبہ مسترد
برطانوی پارلیمنٹ میں قبل ازوقت انتخابات کی قرارداد دوسری مرتبہ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی محدود معطلی سے پہلے قبل ازوقت انتخابات کی قرارداد دوسری بار مسترد کردی، بورس جونسن نے یورپی یونین سے نئی ڈیل کا عندیہ دیدیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو اس وقت دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب پارلیمنٹ نے اپنی محدود معطلی سے پہلے قبل ازوقت انتخابات کی قرارداد دوسری بار مسترد کردیا۔ قرارداد مسترد ہونے کے بعدبھی بورس جونسن اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے یورپی یونین سے نئی ڈیل کا عندیہ دے دیاہے ۔
اس سے قبل حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے قبل از وقت پندرہ اکتوبر کو عام انتخابات کرانے کی قرارداد دارالعوام میں پیش کی جس کی کامیابی کے لیے حکومت کودو تہائی اکثریت 434 ووٹ درکارتھے مگر ووٹنگ ہونے پر قرارداد کے حق میں صرف 293 ووٹ ڈالے گئے۔برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے قرار داد ناکام ہونے پر کے بعدپارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ چاہے ہاتھ باندھ دے، قومی مفاد میں کوئی نہ کوئی راستہ نکال لوں گا۔وزیراعظم نے 17 اکتوبر کو یورپی یونین کے اہم سمٹ میں شرکت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔اس سے پہلے برطانوی حکومت نے پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا جو آج سے نافذالعمل ہے ہوگا۔