کشمیر میں جاری ظلم پرپاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا،اقوام متحدہ کو انصاف اورانسانی حقوق کی بالادستی کے لیےآواز اٹھانی ہوگی:ڈاکٹر ملیحہ لودھی

کشمیر میں جاری ظلم پرپاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا،اقوام متحدہ کو انصاف ...
کشمیر میں جاری ظلم پرپاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا،اقوام متحدہ کو انصاف اورانسانی حقوق کی بالادستی کے لیےآواز اٹھانی ہوگی:ڈاکٹر ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے،5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر میں متعدد بحرانوں کو جنم دیا ہے،‎کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنے’تنازعات سے بچاؤ کی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کشمیر پر بھی لاگو کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کو قانون، انصاف اور انسانی حقوق کا بالادستی کے لیے آواز اٹھانی ہوگی، ‎کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا۔انہوں نے کہا کہ  بھارت نے خطے میں امن کو سنگین خطرہ لاحق کردیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے،5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر میں متعدد بحرانوں کو جنم دیا ہے،‎کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا۔

مزید :

قومی -