انسانی حقوق کونسل کے ایوان میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

انسانی حقوق کونسل کے ایوان میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
انسانی حقوق کونسل کے ایوان میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

  


جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کوبڑی کامیابی ملی ہے ،پاکستان انسانی حقوق کونسل کے ایوان سے مشترکہ بیان لینے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کوبڑی کامیابی ملی ہے اور پاکستان انسانی حقوق کونسل کے ایوان سے مشترکہ بیان لینے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں58ملکوں نے حمایت کی اور بھارت کے سامنے 5مطالبات رکھ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 58ملکوں نے اپنے پانچ مطالبات میں بھارت سے پہلا مطالبہ کیاہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماﺅ ں کورہا کیا جائے ۔ دوسرا مطالبہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دینا ، تیسرا مطالبہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ ختم کرنا ، چوتھا مطالبہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ختم کرنا ور پانچوا ں مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر فوری عمل کیا جائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...