وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمنان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمنان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سیکیورٹی اورامن عامہ کیلئے انتظامات پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پولیس، انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس اورانکی پوری ٹیم نےامن و امان یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کیا اور پولیس نے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےصوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے کہا ہے کہپنجاب پولیس نے یوم عاشور پر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دئیے،متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے،محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ،صوبہ بھر میں امن وامان کی  مجموعی صورت حال کنٹرول میں رہی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا،صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی ،متعلقہ اداروں، پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایا،محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا ،معاشرے کے تمام طبقات کے مربوط انداز سے کام کرنے کی بدولت عاشورہ محرم کے دوران امن برقرار رہا ،آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...