سی سی پی او لاہور عمر شیخ  کو ٹھیکہ دیا گیا ہے کہ ۔۔۔۔سابق گورنر سندھ  محمد زبیر نے تشویشناک  دعویٰ کردیا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ  کو ٹھیکہ دیا گیا ہے کہ ۔۔۔۔سابق گورنر سندھ  محمد ...
سی سی پی او لاہور عمر شیخ  کو ٹھیکہ دیا گیا ہے کہ ۔۔۔۔سابق گورنر سندھ  محمد زبیر نے تشویشناک  دعویٰ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی یاد مریم نواز کے باہر آنے سے آئی،حکومت چاہے بھی تو اب مریم نواز باہر نہیں جائیں گی،سی سی پی او لاہور کو کسی نے دھمکی آمیز کال نہیں کی،حکومت نے سی سی پی او  عمر شیخ کو ٹھیکہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو صیح طریقے سے رگڑا لگانا ہے،ہم آسانی سے قبول نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ سی سی پی او ل لاہور نے ہم پر دہشت گردی کے کیسز بنائے ہیں،میرے اوپر بھی دہشت گردی کا کیس بنایا گیا ہے،مجھے جو سکول کے دور سے لیکر آج تک  جانتا ہے ،وہ یہ بتا سکتا ہے کہ میں نے زندگی میں کسی کو ہلکا سا تھپڑ بھی نہیں مارا ہو گا لیکن اِنہوں نے ہم پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر کیسز بنا دیئے ہیں،اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ہم ان کی تعریف کریں؟ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی کریڈیبلٹی ختم ہو چکی ہے،اتنے آئی جیز کو حکومت تبدیل کرے گی تو کیا ہم ری ایکشن بھی نہ کریں اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی نہ بنائیں؟خاص کر اس سی سی پی او  لاہور جن کو ٹھیکہ دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو صیح طریقے سے رگڑا لگانا ہے؟تو پھر ہم اتنے آرام سے تو قبول نہیں کریں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی یاد مریم نواز کے باہر آنے سے آئی،مریم نواز کی پیشی سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں،حکومت چاہے بھی تو اب مریم نواز باہر نہیں جائیں گی،نواز شریف واپس آئے تو حکومت بے چین ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -