ٹی 20رینکنگ، میلان نے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن چھین لی
دبئی(نیٹ نیوز)بلے بازوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔طویل عرصے تک پہلی پوزیشن پر برقرار بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں، اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا دوسرا جب کہ زمبابوے کے سین ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں جب کہ عماد وسیم 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔