نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے6 ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان 

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے6 ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے رواں ماہ شروع  ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ  کے لیے اپنی اپنی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کے لیے 16،16  رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ کا فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا جبکہ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز یکم سے 8 اکتوبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹورنامنٹس(فرسٹ اور سیکنڈ الیون)میں ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گی۔ دفاعی چیمپئن ناردرن کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نیڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے بھی ایک مضبوط ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔ ٹیم کی قیادت پاکستان کے آلراؤنڈر عماد وسیم کریں گے جبکہ حال ہی میں دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر شاداب خان، حیدر علی، حارث روف اور محمد عامر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان  اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، محمد نواز، سہیل تنویر اور عمر امین کے نام بھی نمایاں ہیں۔ٹیم کے کپتان عماد وسیم 9  اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے دستیاب ہوں گے وہ ابھی ای سی بی کے وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں نوٹینگھم شائر کی نمائندگی  کر رہے ہیں۔  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -