ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ماہور شہزاد

      ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ماہور شہزاد

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی نامور ٹینس سٹار ماہور شہزاد نے کہا کہ ملک میں کھیل کا بہت ٹیلنٹ ہے اور بہت تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے اس حوالے سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا کردار قابل تعریف ہے جو بہت اچھے اقدامات کررہا ہے ماہور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کا نام پوری دنیامیں روشن کروں اور اب تک بے شمار ایونٹس میں یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہوں ماہور نے کہا کہ ٹینس کے کھیل کا مجھے بچپن سے شوق تھا اور سکول کے دور میں یہ میں نے ٹینس کھیلنا شروع کردی تھی پاکستان میں ٹینس سمیت ہر کھیل کا بہت ٹیلنٹ ہے خاص طور پر ویمن ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے اور میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کی ضرورت ہے مستقبل میں بھی میری یہ ہی کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے محنت کا سلسلہ جاری رکھوں اور اپنے وطن کا نام روشن کروں جلد ہی مختلف ایونٹس میں جلوہ گر ہو ں گی۔

شائقین نے ہمیشہ بہت حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -