وسیم اکرم اور شعیب اختر لنکن پر یمئر لیگ سے منسلک   

    وسیم اکرم اور شعیب اختر لنکن پر یمئر لیگ سے منسلک   

  

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر سمیت متعدد لیجنڈ کرکٹرز لنکا پریمیر لیگ (ایس ایل پی ایل) کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے ٹورنامنٹ کی کامیابی کی نگرانی کرنے والے ادارے انووینیوٹیو پروڈکشن گروپ کے چیف انیل موہن نے تصدیق کی ہے کہ وسیم اکرم، شعیب اختر، برائن لارا اور سر ویوین رچرڈز ایس ایل پی ایل کی مختلف ٹیموں کے مینٹور بننے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں جب کہ ہم کمار سنگاکارا کیساتھ رابطہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔انہوں نے بھارت کے سابق کرکٹرز کی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی نوید سنائی اور کہا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے فہرست فراہم کی ہے جس میں شامل سابق بھارتی فاسٹ با?لرز مناف پٹیل اور پراوین کمار بھی اس لیگ کا حصہ بننے پر راضی ہے اور امید ہے کہ عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان بھی اپنی خدمات پیش کر دیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی پالیسی کے تحت بھارتی کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں البتہ ریٹائرڈ کرکٹرز کو استثنیٰ حاصل ہے،سابق بلے باز یووراج سنگھ بھی غیر ملکی لیگ میں شریک ہو چکے جب کہ پراوین کمار بھی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیل رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -