ٹورڈی فرانس: 10واں مرحلہ آئرش سائیکلسٹ سیم بینٹ کے نام 

  ٹورڈی فرانس: 10واں مرحلہ آئرش سائیکلسٹ سیم بینٹ کے نام 

  

پیرس(این این آئی)ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ مکمل ہو گیا، آئرش سائیکلسٹ سیم بینٹ نے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر میں ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ ہوا، میدانی ٹریک پر آگے نکلنے کے جذبے نے مقابلہ اعصاب شکن بنا دیا۔ ایک سو اڑسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ آئرلینڈ کے سیم بینٹ نے سب سے پہلے تین گھنٹے پینتیس منٹ اور بائیس سیکنڈ میں طے کیا۔آئرش رائیڈر کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے، فنشنگ لائن پر معمولی فرق کی دوسری پوزیشن سے تماشائی بھی پرجوش ہو گئے کامیابی پر انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ یہ مرحلہ میں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا اور مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ مجھے کامیابی ملی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے اگلے مرحلوں میں بھی کامیابی حاصل کروں جس کے لئے میں بہت پرعزم ہوں اور جیت حاصل کرونگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -