موسیٰ خان اپنی فلم ”یاریاں“ کی شوٹنگ میں مصروف 

 موسیٰ خان اپنی فلم ”یاریاں“ کی شوٹنگ میں مصروف 

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل موسیٰ خان اپنی فلم ”یاریاں“ کی شوٹنگ میں دوبارہ سے مصروف ہوگئے۔ڈائریکٹر ظہیر یاسین کی فلم”یاریاں“ کا فائنل سپل کی شوٹنگز سٹارٹ ہونے جا رہی ہے۔معروف اداکار موسیٰ خان کا کہنا ہے فلم یاریاں میں میں ایک زبردست رول میں نظر آؤں گا میں نے اس فلم میں ڈبل شیڈ رول کیا ہے ہیرو پلس ویلن میرے لئے چیلنجنگ کردارہے یہ اور مجھے چیلنجنگ کردار کرنا کا بہت مزا آتا ہے میں ہمیشہ سے مشکل ترین کریکٹرز کی تلاش میں رہتا ہوں ظہیر یاسین نے مجھے اس ڈفرنٹ اور پاور فل کردار کیلئے سلیکٹ کیا میں انکا شکر گزار ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے جو بھی کردار ملے میں محنت سے اداکرنے کی کوشش کرتا ہوں اور مستقبل میں بھی معیاری کام کروں گا۔

مزید :

کلچر -