پلاک کے زیر اہتمام تصویری مقابلے کا انعقاد
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب کے زیر اہتمام 6 ستمبر کے حوالے سے ایک تصویری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سکولز اور کالجز کے طلباء نے حصہ لیا۔ یہ تصویری مقابلہ صبح 10 بجے سے 3 بجے تک جاری رہا۔ طلباء نے 6 ستمبر 1965ء کے شہدا کو مختلف تصاویر بنا کر خراج تحسین پیش کیا۔۔ ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کی بنائی ہوئی تصاویر کو سراہا۔