جنید خان کا اگلے پراجیکٹ کے لئے نجی ٹی وی سے معاہدہ 

جنید خان کا اگلے پراجیکٹ کے لئے نجی ٹی وی سے معاہدہ 

  

لاہور (فلم رپورٹر) جاندارپرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے والے اداکارو گلوکار جنید خان نے نجی ٹی وی کے نئے پراجیکٹس کے لئے معاہدہ کرلیا، جنید خان اس نئے ڈرامے میں حرا مانی اور ارمینہ خان ساتھ نظر آئیں گے، ڈرامے کی تیاری شروع کردی گئی، اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے میں جنید خان مرکزی کردار نبھائیں گے، اس نئے پراجیکٹ میں اسٹار اداکار ایک ایسے شخص کا کردار کریں گے جس کا اپنی ساتھی کے ساتھ ایک مثالی رشتہ ہے، اور وہ اپنی اس زندگی میں اپنے خاندان کے ساتھ کافی خوش اور مطمئن زندگی بسر کرتا دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں کہ ایک باہر کا شخص ان کی زندگی میں دخل اندازی کرتا ہے۔

جس کے بعد اسے کچھ ایسی جدوجہد لاحق ہوتی ہے جس کے بعد نفس پرستی اور پریشانیوں کا ایک طویل سفر شروع ہوجاتا ہے، ڈرامہ ایم ڈی پروڈکشنز کی پیش کش ہے جس کی ہدایات علی حسن نے دیں ہیں۔

مزید :

کلچر -