نامور گلوکارہ علیزہ نقوی کا نیاویڈیو”یارا“ریلیز

   نامور گلوکارہ علیزہ نقوی کا نیاویڈیو”یارا“ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)علیزہ نقوی کاویڈیو سونگ”یارا“ ریلیز کردیا گیا۔ اس ویڈیو کو گذشتہ روز ایم ایس پنجابی ریکارڈز نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیزکیاہے اس گانے کو گلوکار مقصود سندھونے گایاہے اس کی شاعری نریش نمانا نے لکھی ہے اس کی کمپوزیشن مقصود سندھو کی ہے جبکہ اس کا میوزک علی حیدر ٹیپونے ترتیب دیاہے اس کی ویڈیوڈائریکشن سجیل خان نے دی ہیں اس ویڈیو میں علیزہ نقوی کے ہمراہ راحیل شجاع نے ماڈلنگ کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران علیزہ نقوی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیو ریلیز کے پہلے دن ہی سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں آگیا۔

 اور اسے بے حد پسندکیا جارہاہے ایک سوال کے جواب میں علیزہ نقوی نے کہاکہ ان کے اس سے قبل بہت سارے ویڈیوز ریلیز ہوچکے ہیں جن میں انہو ں نے بہترین ماڈلنگ کا مظاہرہ کیا ہے مگر ان کا مذکورہ گیت خود انہیں بھی بہت پسند ہے اس لیئے ان کی خواہش ہے کہ پرستار اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں تاکہ گلوکار کو اور اس گانے کی پوری ٹیم کو ان کی محنت کا پھل مل سکے۔

مزید :

کلچر -