70 سالہ سینما تاریخ میں پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنیں 

70 سالہ سینما تاریخ میں پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنیں 

  

فلم رپورٹر (فلم رپورٹر)اگرچہ پاکستان کی 70 سال سے زائد سینما انڈسٹری کی تاریخ میں حب الوطنی، آزادی اور پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنائی گئیں، تاہم گزشتہ چند سال میں ایسی فلمیں بنائے جانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ 5 سال میں جہاں پاکستان کی سینما انڈسٹری نے تھرلر، ایکشن، رومانٹک اور بہترین کامیڈی فلمیں دی ہیں، وہیں اس انڈسٹری نے وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے والی بہترین فلمیں بھی بنائی ہیں۔درج ذیل وہ چند فلمیں ہیں، جنہیں آج کے نوجوانوں کو دیکھنا چاہیے۔”آپریشن 021“پروڈیوسر زیبا بختیار کی اس فلم کی ہدایات جامی نے دیں، جب کہ شان، ایوب کھوسو، آمنہ شیخ، شمعون عباسی اور مصطفیٰ چنگیزی جیسے اداکاروں نے اس میں جوہر دکھائے۔”ایک تھی مریم“ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھی مریم میں مرکزی کردار صنم بلوچ نے ادا کیا۔

مذکورہ ٹیلی فلم کو مہرین جبار نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی۔ایک تھی مریم کی کہانی پاکستان کی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔’

مزید :

کلچر -