عاصم اظہر کاتصویر پر تنقید کرنے والے صارف کو کرارا جواب 

  عاصم اظہر کاتصویر پر تنقید کرنے والے صارف کو کرارا جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عاصم اظہر نے اپنی نئی تصویر پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ انہیں اپنے چہرے کو تھوڑا ایڈٹ کرلینا چاہیے تھا جس پر عاصم اظہر نے کہا کہ وہ اصل پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے اپنی تصویر اس لیے ایڈٹ نہیٰں  کی کیونکہ ا س سے نوجوان نسل احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہے۔انہوں  نے کہا کہ اصل کی جیت ہے وہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کیاکریں۔

مزید :

کلچر -