فلک بٹ تشہیری مہم کے لئے بطور ماڈل کاسٹ

فلک بٹ تشہیری مہم کے لئے بطور ماڈل کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہوسٹ فلک بٹ کو ایک معروف برانڈ نے اپنی پراڈکٹ کی تشہیری مہم کے لئے بطور ماڈل کاسٹ کرلیا۔ فلک بٹ نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وہ کچھ کمرشلز کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی وی پروگرامزمیں بطور ہوسٹ کام کرچکی ہیں مگر انٹرنیشنل برانڈ کے لئے وہ پہلی مرتبہ منتخب کی گئی ہیں جو دبئی میں ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں فلک بٹ نے بتایاکہ اس برانڈ کے فوٹو شوٹس اسی ہفتے مکمل کر دئیے گئے ہیں جن میں انہوں نے اس برانڈ کے ڈریسز اور جیولری پہن کر فوٹو شوٹس کروائے ہیں۔فلک بٹ نے مذیدکہاکہ شوبزمیں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیئے کبھی شارٹ کٹ نہیں اپنایا بلکہ اپنے کام کی بدولت اپنا نام بنایا ہے۔

جس کے لیئے متعلقہ شعبے میں میں بہت محنت کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -