دیا جٹ کی  ڈرامہ ”تکی جا ڈھولنا“شاندار پرفارمنس

 دیا جٹ کی  ڈرامہ ”تکی جا ڈھولنا“شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج اداکارہ دیا جٹ محفل تھیٹر میں جاری ڈرامے ”تکی جا ڈھولنا“میں اپنی شاندار پرفارمنس سے نظروں میں آگئیں۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر نعیم احمد آرگنائزرزین العابدین جبکہ ساتھی اداکاروں میں نوازانجم،لکی ڈئیر،شکیل چن،طاہرانجم،مریم خان،روحانور،نایاب خان،نازیہ بلوچمرزا،شاہد نوشادپرویزخان و دیگر شامل ہیں۔ایک ملاقات کے دوران دیاجٹ نے کہاکہ ایک لمبے عرصے بعد تھیٹر کا حصہ بنی ہوں انہیں امید ہے کہ ان کی پرفارمنس شائقین کو محظوظ کرے گی۔شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے دیاجٹ نے کہاکہ اللہ اس انڈسٹری کو نظر بد سے بچائیں۔

 اس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جو عرصہ دراز سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند تھا اب دوبارہ کھلنے پر خوشی ہوئی ہے۔دیا جٹ کا کہنا تھا کہ تھیٹر انڈسٹری میں اب معیاری تفریح کو فروغ دیا جارہاہے جو کہ خوش آئندہے۔

مزید :

کلچر -