کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا،سینئر اداکارہ لاشانہ

 کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا،سینئر اداکارہ لاشانہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف سینئر اداکارہ لاشانہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کم وسائل کے باوجود اس وباء کا دلیری اوربہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں وسائل رکھنے والے کئی ممالک کوآج بھی مشکلات کا سامناہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنالیں تاکہ ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھ سکیں۔ لاشانہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ اس کی شدت میں کمی آ ئی ہے، اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں توخدانخواستہ دوسری لہر بھی آسکتی ہے جو ماہرین کے مطابق بڑی شدید ہو گی۔

مزید :

کلچر -