دراز کی جانب سے سپر ستمبر شاپنگ ویک کا آغاز
پاکستان میں آن لائن خریداری کیلئے معروف پلیٹ فارم دراز نے صارفین کو سپر ڈیلز، سپر ڈسکاؤنٹ اور سمارٹ طریقے سے خریداری کا موقع فراہم کرنے کے لئے سپر ستمبر شاپنگ ویک کا آغاز کیا ہے۔ خریداری کا یہ ایونٹ 7 ستمبر کو شروع ہوا جو 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔ سیل کے دوران صارفین ٹیلی ویژن، گھریلو مصنوعات اور موبائل فون و ٹیبلٹس جیسی کیٹیگریز میں میگا ڈیلز حاصل کر سکیں گے۔ دراز ڈی ٹریول پر بھی رعایت کا موقع پیش کر رہا ہے جو حال ہی میں پلیٹ فارم پر شروع کیا جانے والا ایک ایسا چینل ہے جہاں صارفین اپنے گھروں سے شہروں کے مابین سفر کے لئے بس ٹکٹ تک آسان اور فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔