ایزی پیسہ اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

  ایزی پیسہ اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے فلیگ شپ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ڈیجیٹل مالیاتی حل تک آسان رسائی کو فعال بنانے کے لئے نادرا ای سہولت نیٹ ورک پر کراس پلیٹ فارم خدمات کی فراہمی کے لئے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ شراکت داری کے تحت ملک بھر میں نادرا کے تمام 12 ہزار ای سہولت مراکز اب ایزی پیسہ خدمات بھی فراہم کریں گے۔ معاہدہ پرہیڈ آف ایزی پیسہ، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک خرم ملک اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے پبلک سروس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل علی جاوید نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر ممبران بھی موجود تھے۔ پاکستان بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا معروف پلیٹ فارم ایزی پیسہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں انقلاب لانے کیلئے کام کرنے والے صف اول اداروں میں شامل ہے۔ ایزی پیسہ کے ساتھ نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کی شراکت داری اس امرکا ثبوت ہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک آسان رسائی کی فراہمی کے لئے قومی سطح پر تبدیلی کو ایک مضبوط بنیاد کی فراہمی کے لئے اپنایا جا رہا ہے۔  COVID-19 وباء کے نتیجہ میں مالیاتی خدمات تک محفوظ اور آسان رسائی کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں نے مرکزی حیثیت حاصل کی۔ یہ شراکت داری ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تیاری کی جانب ایک اور قدم ہے جو ملک بھر کے لئے مفید ہے۔ 

مزید :

کامرس -