ڈاکٹر طاہر حیات کیلئے صدارتی اعزاز براے حسن کارکردگی

      ڈاکٹر طاہر حیات کیلئے صدارتی اعزاز براے حسن کارکردگی

  

لاہور (سٹاف  رپورٹر):  ڈیامر باشاڈیم کے چیف ایگزیکٹو اور نیسپاک کے گزشتہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنگ ڈاکٹر طاہر حیا ت کو ملکی خدمات کے صلہ میں صدارتی تمغہ براے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔ یہ سول اعزاز لاہور میں منعقد ایک تقریب میں پنجاب گورنر نے دیا۔ ڈاکٹر طا ہرحیا ت ہر لحاظ سے نمایاں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں۔ اپنے تیس سال سے زائد کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف قومی اہمیت کے منصوبوں پر گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ یہ پیشہ ورانہ خدمات انجینیئرنگ کے مختلف شعبہ جات جیسے ڈیمز،  زمینی کٹاؤ اور دیگر آفات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر مرتب کرنے میں فراہم کی گئیں۔  پاکستان میں ڈاکٹر طا ہرحیا ت نے اہم قومی منصوبوں جیسے فاٹا کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کوئک امپیکٹ پراجیکٹ،  نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ،  منگلہ ڈیم ریزنگ پراجیکٹ،  غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، ہٹیاں بالا لینڈ سلائیڈ ڈیم اور عطا آباد لینڈ سلائیڈ ڈیم پر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ 

مزید :

کامرس -