اکاؤنٹسی نئی مہارتوں کے حصول میں ہزاروں لوگوں کیلے کارآمد
لاہور(پ ر) اکاؤنٹنسی اْن ہزاروں لوگوں کے لیے بازی پلٹ دینے والی مہارت ہے جو اپنے کیریئر کے چوراہے پر کھڑے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس(اے سی سی اے) کی کیرئیر سائٹ (ACCA Careers) پر ہر ماہ 200,000 جاب دستیاب ہوتی ہیں کیو ں کہ کالج سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات اپنے کیرئیر کے حوالے سے آئندہ قدم کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں۔ACCA Careers کے ہیڈ نائیجل بکنیل (Nigel Bicknell) نے بحران کے دنوں میں اکاؤنٹنٹس کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:”اِن انتہائی کٹھن حالات میں اکاؤنٹنٹس ایسے معاملات میں کاروباری اداروں کی مدد کررہے ہیں۔
جو-19 COVID کی وبا کے نتیجے میں نہایت اہمیت کے حامل اور تشویش کا باعث ہیں۔“
ACCA Careers پر CV کا ریویو مفت پیش کیا جاتا ہے جبکہ کیرئیر منیجمنٹ سیشن کے دوران کیرئیر بنانے کے لیے مشوروں کے ساتھ انٹرویو کے بارے میں ورچوئل رہنمائی اور جاب حاصل کرنے کے لیے بھی مشورے فراہم کیے جاتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ارکان اور طلباء وطالبات کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ورچوئل کیرئیر فیئرز (virtual career fairs) میں شرکت کریں۔ اِس سے قبل، اِن فیئرز میں اے سی سی اے کے ٹاپ ایمپلائرز مثلاً پرائس واٹرہاؤس کوپر(PwC)، ڈیلائٹ (Deloitte)، ارنسٹ اینڈ ینگ (EY) اور KPMG شامل ہیں۔
پاکستانی معیشت کے لیے یہ اعانت ایک ایسے وقت پرفراہم کی جا رہی ہے جب روزگار تلاش کرنے والے اور طلباء و طالبات کو-19 COVIDکی وبا کے باعث شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔