پٹرول بحران، قیمتوں میں اضافہ، حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت 

پٹرول بحران، قیمتوں میں اضافہ، حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوربحران کے خلاف دائردرخواستوں پر تفصیلی جواب داخل کرانے کیلئے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان کو 3 نومبر کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان درخواستوں پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تووفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق اے خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا، کمیشن کو تین ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ دینے کا کہا گیا تھا، کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید بارہ ہفتے دینے کی درخواست کی

، عدالت سے استدعاہے کہ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ آنے تک مہلت دی جائے، عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔قیوم اسلم خان ودیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں پچھلے دنوں پٹرول کے بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوچیلنج کیاگیاہے۔

مہلت

مزید :

صفحہ آخر -