ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے تحریری امتحانات 19اکتوبر سے شروع ہونگے

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے تحریری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔یہ تحریری امتحانات 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے، مزید برآں امتحانی کمیٹی نے سٹاف آفیسر ٹو سیشن ججوں کے لئے بھی تحریری امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، سٹاف آفیسر ٹو سیشن ججز کی پوسٹ کے لئے تحریری امتحانات 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔
تحریری امتحانات

مزید :

صفحہ آخر -