صاف پانی تحفظ کیس، واٹرجوڈیشل کمیشن کی لاہورہائی کورٹ میں رپورٹ پیش 

صاف پانی تحفظ کیس، واٹرجوڈیشل کمیشن کی لاہورہائی کورٹ میں رپورٹ پیش 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)صاف پانی کے تحفظ کے کیس میں واٹرجوڈیشل کمیشن نے لاہورہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایکوافر چارجز کی مد میں 83 کروڑ حکومت کے خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں،بارش کے پانی کی زیرزمین تالاب کے ذریعے محفوظ کرنے کا تجربہ کامیاب رہاہے،پی ایچ اے کے لئے پانی کی 5 گاڑیاں خریدنے کے لئے سمری وزیر ہاؤسنگ کے پاس پڑی ہے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے بھی واٹر ٹینک کی تعمیر کی پذیرائی کی گئی ہے، جوڈیشل واٹر کمیشن کا واٹر ٹینکس کی تعمیر بہت اچھا کام ہے، کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 130 مزید ایسی جگہیں ہیں جہاں واٹر ٹینکس کی تعمیر کی جا سکتی ہے، عدالت نے اس بابت تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت11ستمبر تک ملتوی کردی۔

صاف پانی تحفظ کیس

مزید :

صفحہ آخر -