توہین عدالت درخواست پر ڈی ایس پاکستان ریلوے عامر خالد چودھری کو نوٹس

توہین عدالت درخواست پر ڈی ایس پاکستان ریلوے عامر خالد چودھری کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی ایس پاکستان ریلوے عامر خالد چودھری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،مسٹرجسٹس شاہد کریم نے مرحوم ریلوے ملازم کی بیوہ اسما ء پروین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کے شوہر شہباز حسین ریلوے ملازم تھے جودوران سروس انتقال کر گئے، جس پر درخواست گزارکووزیراعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت ریلوے میں لوئر ڈویژن کلرک بھرتی کر لیا گیا، ملازمت پر پانچ سال گزر جانے کے باوجود درخواست گزار کو ریگولر نہیں کیا جا رہا، عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ڈی ایس پاکستان ریلوے کو بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھاجس پر عمل نہیں کیا گیا،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، ڈی ایس پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی ایس ریلوے

مزید :

صفحہ آخر -