دھواں دینے والے بھٹوں کا 2 ماہ کیلئے سربمہرکا جائزہ لیاجائے،ہائیکورٹ  کی پنجاب حکومت کو ہدایت

  دھواں دینے والے بھٹوں کا 2 ماہ کیلئے سربمہرکا جائزہ لیاجائے،ہائیکورٹ  کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کوہدایت کی ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کا 2ماہ کے لئے سربمہر کاجائزہ لیاجائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابوپایاجاسکے دھواں دینے والے بھٹوں کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران فاضل جج نے سرکاری حکام سے استفسار کیا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا کیا بنا؟ جس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس ہاشمی نے کہا کہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ قرضے دے رہا ہے، فاضل جج نے کہا کہ جو اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی منتقل نہیں ہوئے تو انہیں 2 ماہ کیلئے بند کر دیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ سر ہم بھٹہ مالکان کو پہلے نوٹس جاری کرتے ہیں، اگر وہ عمل نہیں کریں گے تو سربمہر کر دیں گے، عدالت نے ہدایت کی اس معاملہ کا جائزہ لے کر آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

ہدایت 

مزید :

صفحہ آخر -