توہین عدالت کی درخواستوں پر  ڈی جی ایل ڈی اے اور ایس پی  اقبال ٹاؤن ڈویژن کو نوٹس 

توہین عدالت کی درخواستوں پر  ڈی جی ایل ڈی اے اور ایس پی  اقبال ٹاؤن ڈویژن کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،عدالت نے یہ کارروائی انجینئر حسن رضا مرزا کی درخواست پر کی ہے،ان کا موقف ہے کہ عدالت نے کمرشلائزیشن فیس کے  نوٹس پر عمل درآمد معطل کر رکھا ہے،اس کے باجود انہیں دوبارہ کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جو توہین عدالت ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن منصور قمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا،جسٹس شاہد وحید نے خاتون شمیم اختر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکا موقف ہے کہ عدالت نے اس کے اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ ایس پی اقبال ٹاؤن کا بھجوایاتھا لیکن انہوں نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

نوٹسز جاری 

مزید :

صفحہ آخر -