گجرات پولیس فنڈز میں خوردبرد 2رکنی بنچ نے سابق ڈی پی او کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذوری ظاہر کر دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے گجرات پولیس فنڈ ز میں خوردبرد کے ملزم سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ کی فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوادی تاہم فاضل بنچ نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے 16ستمبر کی تاریخ مقررکرتے ہوئے درخواست گزار کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی۔
معذوری طاہر