پی ایس او نے مزید57ہزار ٹن یورو فائیو پٹرول در آمد کرلیا

        پی ایس او نے مزید57ہزار ٹن یورو فائیو پٹرول در آمد کرلیا

  

کراچی(این این آئی)پی ایس اونے مزید 57ہزار ٹن یورو فائیو پٹرول در آمد کرلیا۔پورٹ ذرائع کے مطابق پی ایس او کے لیے 57 ہزار 391 ٹن یورو فائیوپٹرول لے کر Nordmerkurنامی جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جہاں جہاز سے پٹرول ڈسچارج کرنے کا عمل جاری ہے،بتایا جاتا ہے کہ یہ جہاز فجیرہ عرب امارات سے کراچی بندرگاہ پہنچا ہے اور او پی ٹو برتھ پر لنگر انداز ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور کلین فیول کے رجحان کو فروغ دینے کی غرض سے یورو فائیو پٹرول کے استعمال میں اضافے کی پالیسی دی ہے اور پی ایس او اسی حکومتی پالیسی کے تحت یورو فائیو پٹرول در آمد کررہا ہے۔

پی ایس او 

مزید :

صفحہ آخر -