پشاور میں فائرنگ سے ایک  خواجہ سرا جاں بحق، دوسرا زخمی

پشاور میں فائرنگ سے ایک  خواجہ سرا جاں بحق، دوسرا زخمی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے پلوسی میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پشاور میں گزشتہ رات ایک بار پھر خواجہ سراؤں کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر فائرنگ کی گئی جس سے گل پانڑا نامی خواجہ سرا جاں بحق جب کہ چاہت شدید زخمی ہو گیا۔پشاور میں خواجہ سرا کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر پر justiceforgulpanra  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔صدر خیبر پختونخوا خواجہ سرا ایسوسی ایشن فرزانہ الیاس کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں 1500 خواجہ سراؤں سے زیادتی کی گئی اور 68 کو قتل کر دیا گیا۔فرزانہ الیاس کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

خواجہ سرا جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -