مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ذوالفقار عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس 

مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ذوالفقار عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری کی زیر صدارت ایک اجلاس وزارت سیاحت بی بلاک پاکستان سیکرٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈ یشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مسٹر احمد حنیف اورکزئی، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد اور ایم ڈی ٹورزم انتخاب عالم نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کو ملک میں مذہبی سیاحت کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کے بارے میں بتایا گیا۔ شرکا کو حکومت کے نقطہ نظر کے بارے میں آگاہ کیا اور ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہدف پر مبنی منصوبہ، سائٹ کا انتخاب، رکاوٹوں اور اس کے حل کے لئے ضروری ہدایات منظور کیں۔
مذہبی سیاحت

مزید :

صفحہ آخر -