عمران صاحب آپ ڈیم نہیں صرف ڈیم فول بنا سکتے ہیں،مریم اورنگزیب

  عمران صاحب آپ ڈیم نہیں صرف ڈیم فول بنا سکتے ہیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب سوچا، بالکل سوچا بجلی کی پیداوار کے بارے میں اور پھر نواز شریف نے 13000میگا واٹ بجلی بنا کر دی، پاکستان میں دنیا کی سستی ترین ایل این جی کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی، ایل این جی سے آج بھی 5000میگاواٹ سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب آپ کنٹینر پر اول فول کہہ رہے تھے، وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا نوازشریف تربیلا فور اور داسو فیزون مکمل کررہے تھے، آپ سات سا ل خیبرپختونخوا اور دو سال وفاق میں رہنے کے باوجود ایک میگا واٹ بجلی نہیں بناسکے، عمران صاحب آپ ڈیم نہیں، صرف ڈیم فول بناسکتے ہیں، آپ نے بھی ساڑھے تین سو ڈیم کا سو چا تھا؟ کون سے سیارے پر بنائے ہیں؟ کہاں ہیں وہ 350ڈیم؟ عمران صاحب سات سال بعد بھی ڈیم بنا، نہ ایک میگاواٹ بجلی؟شہبازشریف نے پنجا ب میں ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی قوم کو فراہم کی، نوازاور شہبازشریف قوم کے اندھیرے مٹانے کے جرم پر سزا کاٹ رہے ہیں۔عمر ا ن صاحب قوم کی خدمت کرنے، اچھی خبریں دینے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -