وزیراعظم نے سیکرٹریٹ گروپ کیلئے پوسٹیں بڑھانے کی منظوری دیدی

  وزیراعظم نے سیکرٹریٹ گروپ کیلئے پوسٹیں بڑھانے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹریٹ گروپ کے افسران کی ترقی یقینی بنانے کیلئے ان کی پوسٹیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سول سروس اصلاحات کے تحت سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کی 15 اور گریڈ 20 میں 29 اور گریڈ 19 میں 44 پوسٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی ترقی کا عمل 2015 سے رکا ہوا تھا۔پوسٹوں میں اضافے کے بعد صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت ممکن ہو گی۔ پولیس سروس اور آفس منیجمنٹ گروپ میں ایسے افسران کوشامل کیا جاتا ہے۔سول سروسز اصلاحات کے تحت افسران کی عرصہ تعیناتی کا تحفظ، مختلف وزارتوں میں سیکرٹریز  کی تعیناتی کے حوالے سے جامع نظام کی تشکیل، ملک کے 65 اہم خودمختار اداروں کے لئے سربراہوں کی تعیناتی کا طریقہ کار وضع کیا جانا، وزراء کی معاونت کے لئے ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی و دیگر امور شامل ہیں۔ نظام حکومت میں ای گورننس کے نفاذ کے لئے روڈمیپ تشکیل دیا جا چکا ہے جس سے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے پبلک سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔

منظوری 

مزید :

صفحہ آخر -